عمران خان کی تیسری شادی 2023 سے آگے نہیں جائے گی: ماہر علم نجوم کا دعویٰ

Dec 30, 2022 | 15:04 PM

muhammad zeeshan

پی  این این : سابق وزیراعظم  عمران خان کی تیسری شادی کے بارے پریشان کن دعویٰ  سامنے آگیا ہے۔ ماہر علم نجوم سامعہ خان نے کہا ہے کہ "ان کی شادی 2023  سے آگے نہیں جا رہی ، چھ ،سات، آٹھ ماہ میں کسی وقت بھی آپ کو نیوز آ جائے گی "۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سامعہ خان کا کہناتھا کہ ابھی آپ نے دیکھا کہ  پچھلے دنوں ریحام  کی شادی  بلال کے ساتھ ہو گئی ، عمران خان سے  طلاق کی پیش گوئی بھی میں نے  کی تھی اور  ریحام کو طلاق بھی انہی تاریخوں میں ہوئی ، اب مجھے خان صاحب کی اس تیسری شادی میں بھی خطرہ نظر آ رہا ہے ۔

 سامعہ خان نے کہاکہ جب بشری بی بی اور عمران خان کا ستارہ دیکھیں تو اس وقت  جو حال ہو گیا ہے ، یہی جملہ میں نے ریحام  اور جب عمران خان کی شادی ہوئی تب بھی میں نے بولا تھا کہ یہ جوڑی ایسے ہے  تو بھی تلوار کے سائے میں  ، آج وہی جملہ اس جوڑی کے لیے بول رہی ہوں  کہ یہ ایک کنارے پر  آ کے کھڑے ہو گئے ہیں ۔

میزبان نے سوال دہرایا کہ  جہاں پر عمران خان اور ریحام خان کھڑے ہوئے تھے آج بشری صاحبہ اور عمران خان صاحب بھی اسی ایج اسی جگہ کھڑے ہو گئے ہیں ؟ ماہر علم نجوم نے جواب دیا کہ  خان صاحب کا میرج ہاﺅس ایسا ہے کہ جتنی بھی نبھا ہو آئی،بشری بی بی کی ذرا استقامت کی وجہ سے ہو گیا کیونکہ خان صاحب اپنے مزاج کے آدمی ہیں، یہ شادی اب مجھے اس سال سے آگے جاتی ہوئی نظر نہیں آ رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا جارحانہ رویہ بھی ان کے لیے مناسب نہیں، یہ انہیں بند گلی کی طرف لے کر جائے گا ، پی ٹی آئی تو ختم نہیں ہوگی لیکن اس میں  بہت سارے پریشر گروپس بن جائیں گے ، یہاں تک کہ عمران خان کی  شادی بھی مجھے خطرے میں نظر آتی ہے ۔ 

مزیدخبریں