یوٹیوبرز کا نامناسب رویہ، پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد

Dec 30, 2022 | 14:15 PM

ایک نیوز: یوٹیوبرز کیلئے ایک اور بری خبر آگئی۔ پارلیمنٹ ہاؤس ے بڑا قدم اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ممبران قومی اسمبلی کے ساتھ نامناسب رویے  پر   یوٹیوبرز کا پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ بند کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یوٹیوبرز  پر پابندی پارلیمنٹیرینز کے ساتھ نامناسب رویے کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے شکایت کی تھی کہ بعض یوٹیوبرز نے پارلیمنٹ کے گیٹ پر ان سے سوالات کیے اور مرضی کے جواب نہ ملنے پر غیرمناسب رویہ اختیار کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سینیٹر روبینہ خالد کی شکایت پر پارلیمینٹ ہاؤس میں   یوٹیوبرز کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

مزیدخبریں