راولپنڈی: غیر قانونی رہائش پذیروں کیخلاف سرچ آپریشن، 8 گرفتار

Dec 30, 2022 | 13:53 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: غیر قانونی طور پر رہائش پذیروں کیخؒلاف راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس میں 8 غیر قانونی رہائش پذیروں کو گرفتار کیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق  سی  پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایت پر  راولپنڈی میں سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران غیر قانونی رہائش پذیر  8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔  ویسٹریج پولیس نے ملزمان عدنان، محمد، عبدالحمید، نبیل اور صلاح الدین کو گرفتار کیا جبکہ ٹیکسلا پولیس نے ملزمان صابر، راحت اور اسرار کو گرفتار کیا۔  ملزمان رہائش سے متعلقہ دستاویزات پیش نہیں کر سکے۔ جس کے بعد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سی  پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا ہے کہ قانون کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ 

مزیدخبریں