ایک نیوز : ریلویز پولیس لاہور ڈویژن نے راۓ ونڈ میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس کی وردی پہن کر شہریوں کو لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رئے ونڈ میں جعلی پولیس والا اصل پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ ملزم صابر نے خود کو ریلویز پولیس اسپیشل برانچ کا نمائندہ ظاہر کیا۔ ملزم نے پلیٹ فارم نمبر 2 پر رشتے دار سے ملنے آۓ اللّہ رکھا کی تلاشی لی اور تلاشی کے دوران مدعی کا بٹوا چوری کرکے بھاگنے لگا
مدعی کے شور مچانے پر ریلویز پولیس اہلکاروں انور، کاشف اور اسپیشل برانچ نے ملزم کو پکڑ لیا۔ سب انسپکٹر طاہر علی نے ملزم کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس رائےونڈ میں مقدمہ درج کرلیا ۔تفتیش کے دوران ملزم عدالتی مفرور اور ریکارڈ یافتہ بھی نکلا۔ملزم کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا لاہور میں پہلے سے مقدمہ درج ہے