ایک نیوز: چونیاں کے نواحی گاؤں دربار شیخ علم دین میں 18 سالہ لڑکی سےگاؤں کے اوباش شان کی مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔
مقدمہ کے متن کے مطابق جمیل ملزم بچی کو ورغلا پھسلا کر قریبی مال مویشی کی حویلی میں لے جا کر زیادتی کرتا ہے،اہلخانہ کی تلاش پر ملزم جمیل بچی کو چھوڑ کر جائے واقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔
مقدمہ کے متن کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے اور ملزم کی معلومات کیلئے علاقہ مکینوں سے پوچھ گچھ کی۔
ایس ایچ او راحیل خان نے کہا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور فرار ملزم کی تلاش کیلئے 5 رکنی پولیس ٹیم تشکیل دے دی۔