ویڈیو: بھارتی مسافروں کی دوران پرواز لڑائی، ایئرہوسٹس کی دوڑیں لگوا دیں

ویڈیو: بھارتی مسافروں کی دوران پرواز لڑائی، ایئرہوسٹس کی دوڑیں لگوا دیں
کیپشن: Video: Indian passengers fight during flight, air hostesses race

ایک نیوز: دوران پرواز بہت سے عجیب واقعات ہوتے دیکھے گئے ہیں لیکن مسافروں کا آپس میں لڑنا ایک نئی بات ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بھارتی مسافروں کو دوران پرواز آپس میں لڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ لڑائی بینکاک ایئرپورٹ سے کلکتہ جانے والی تھائی سمائل ایئر کی پرواز میں ہوئی۔ مسافروں کو تھائی ایئر کی ایئرہوسٹس لڑائی سے روکتی رہی لیکن بھارتی مسافروں نے توت تکرار کے بعد تھپڑوں اور گھونسوں کا استعمال شروع کردیا۔ جس سے نہ صرف دوران پروازمسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا بلکہ ایئرہوسٹس کی بھی دوڑیں لگ گئیں۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی مسافروں نے ایک دوسرے کی پٹائی میں کسر نہ چھوڑی۔ تھائی لینڈ کی تھائی سمائل ایئر کی پرواز کے جہاز میں لڑائی کی فوٹیج وائرل ہوگئی ہے۔