اسلام آباد: قبضہ مافیا کی پولیس سے ملی بھگت، سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان

Dec 30, 2022 | 13:03 PM

صدام مانگٹ: اسلام آباد میں قبضہ مافیا پولیس اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اربوں روپے کی سرکاری زمین کوڑیوں کے داموں فروخت کر دی گئی۔ ذرائع کےمطابق قبضہ مافیا پولیس اور مقامی سیاسی رہنماؤں کے مبینہ گٹھ جوڑ کی وجہ سے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔

انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرکاری زمین اشٹاموں پر فروخت ہوگئی ہے۔ اشٹام پرفروخت ہونے والی جگہ سی ڈی اے اور انتظامیہ کی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق اس وقت تک اسلام آباد میں تقریبا 4 ہزار کنال سے زائد اراضی فروخت کر دی گئی ہے۔ جس پر تعمیرات ہوچکی ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق خریدار اور فروخت کنندہ کے پاس کوئی سرکاری دستاویزات نہیں ہیں۔

مزیدخبریں