اوکاڑہ: شادی پر گئےشہری کے گھر سے چور 13 لاکھ اورزیور لوٹ کر فرار

Dec 30, 2022 | 12:56 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اوکاڑہ کے علاقہ تھانہ صدر کی حدود میں چوری کی بڑی واردات  پیش آئی جس میں چور 13 لاکھ اور 2 طلائی زیور لوٹ کر فرار ہو گئے۔ 

رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ میں تحسین حیدر  نامی شخص کے گھرچوری کی واردات پیش آئی۔ رہائشی اپنے گھر والوں کے ہمراہ  شادی کے لئے گاوں گیا ہوا تھا اہل خانہ گھر واپس آئے تو گھر کا صفایا ہو چکا تھا۔ عظیم سپر مارکیٹ میں پیش آئی اس چوری کی واردات میں نامعلوم چور گھر سے  دو تولے طلائی زیور  نقدی 13 لاکھ روپے لے اڑے۔ شہری کی جانب سے  پولیس میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-30/news-1672387181-1829.mp4

مزیدخبریں