ظفروال: نالائق چور گھنٹوں کوشش کے بعد دوکان کا تالا نا توڑ سکا، ناکام واپسی

ظفروال: نالائق چور گھنٹوں کوشش کے بعد دوکان کا تالا نا توڑ سکا، ناکام واپسی

ایک نیوز: ظفروال میں اناڑی چور کا لکھ پتی  بننے کا خواب پورا نہ ہو سکا چور 1 گھنٹے تک تالا توڑنے کی  کوشش کرتا رہا لیکن ناکام واپس لوٹ گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ظفروال میں چور کو  1 گھنٹے تک موبائل شاپ کے تالے توڑنے کی کوشش کے بعد ناکام لوٹنا پڑا ۔  واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹئج ایک نیوز کو موصول ہو گئی۔سی سی ٹی وی فوٹئج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور دکان کے تالے توڑنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ جب باہر کے تالے توڑ لیتا ہے تو اندر ایک اور دروازہ کے مضبوط تالے دیکھ کر مایوس لوٹ جانا پڑتا ہے۔ دکاندار نےتھانہ ظفروال میں رپورٹ درج کروادی ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-30/news-1672384683-9852.mp4