ایک نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر تشویش ناک حد تک 6 ارب ڈالر سے کم ہوگئے ہیں، سارا ملک تھریٹ الرٹ میں آچکا ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں لکھا ہے کہ 13جماعتوں کا گلدستہ مرجھا گیا ہے، یہ ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ میں پھنسے ہوئے ہیں، ریموٹ کنٹرول حکومت کے سیل ختم ہو گئے ہیں، سارا ملک تھریٹ الرٹ میں آچکا ہے۔
13 جماعتوں کا گلدستہ مرجھاگیایہ ہیلی کاپڑکی لینڈنگ میں پھنسےہوئےہیں ریموٹ کنٹرول حکومت کےسیل ختم ہو گئےہیں ساراملک تھریٹ الرٹ میں آچکاہےہم نےدہشگردی ختم کر نی ہےکسی کی جنگ کا حصہ نہیں بنناآج قومی سلامتی کی میٹنگ میں الیکشن بھی ایجنڈےمیں ہوناچاہیےآٹانایاب بجلی گیس لوڈشینگ8گھنٹےہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 30, 2022
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا ہم نے دہشتگردی ختم کرنی ہے کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بننا،آج قومی سلامتی کی میٹنگ میں الیکشن بھی ایجنڈے میں ہونا چاہیے،آٹا نایاب،بجلی،گیس لوڈشیڈنگ 8گھنٹے ہے، زرمبادلہ کے ذخائر تشویش ناک حد تک 6ارب ڈالر سے کم ہوگئے ہیں، دیکھنا ہوگا سعودی عرب اور چین سے 3،3ارب ملتے ہیں یا نہیں، آئی ایم ایف کا مسئلہ بھی لٹکا ہوا ہے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ استعفے اقراری یا انکاری نہیں،اب ملک کی بقا کا مسئلہ ہے، ٹیکنوکریٹ حکومت کی آئین میں گنجائش نہیں، نگران حکومت انتخابات کے لیے آسکتی ہے، نظریہ ضرورت دفن ہوچکا ہے۔