جہانیاں: مردہ مرغیوں سے بھرا رکشہ شہریوں نے پکڑ لیا، پولیس کا کارروائی سے انکار

Dec 30, 2022 | 11:55 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: جہانیاں میں مردہ مرغیاں ہوٹلوں میں سپلائی کی جانے لگی اہل علاقہ نے    مردہ مرغیوں سے بھرا موٹرسائیکل رکشہ پکڑ لیا ۔

رپورٹ کے مطابق جہانیاں نواحی علاقہ 115 دس آر میں اہل علاقہ نے مردہ مرغیاں سے بھرا موٹرسائیکل رکشہ پکڑ لیا ۔ مردہ مرغیوں کی سپلائی کرنے والا رکشہ بلانمبری تھا۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مردہ مرغیاں جہانیاں, خانیوال, ملتان,وہاڑی,لوھراں کےمختلف ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈپوائنٹ پر سیل ہوتی ہیں۔ اطلاع کے باجود وٹرنری ڈاکٹراورپولیس نے کسی بھی کارروائی سے انکار کردیا .اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

مزیدخبریں