ایک نیوز: میاں چنوں تھانہ سٹی پولیس نے نئے سال کی پارٹی کیلئے لاہور سے آنے والی ولائتی شراب کی بڑی کھیپ کی فروخت کو ناکام بنا دیا ۔
رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لاہور سے آنے والی ولائتی شراب کی 100 بوتلیں پکڑ لی ۔ پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروش واجد مسیح کو گرفتار کرکے لاہور سے آنے والی ولائتی شراب کی 100 بوتلیں قبضہ پولیس لے لی ولائتی شراب میاں چنوں کے مختلف علاقوں میں فروخت کی جانی تھی۔ پولیس نے ملزم واجد صدیق کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ،جس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔