بورے والا: ہائی وولٹیج کرنٹ لگنے سے 3 بچے بری طرح جھلس گئے

Dec 30, 2022 | 11:18 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بورےوالا کے نواحی گاوں میں بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے سے تین بچے بری طرح جھلس گئے۔

رپورٹ کے مطابق بورے والا کے نواحی گاؤں 515 ای بی میں بجلی کے ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے سے 3 معصوم بچے بری طرح جھلس گئے۔  واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بچوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کیا جہاں ایمرجنسی وارڈ میں ابتدائی طبی امداد دیے جانے کے بعدتحصیل ہسپتال میں  برن یونٹ نہ ہونے اور بچوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں نشتر ہسپتال ملتان کے لیے ریفر کردیا گیا۔ 

متاثرہ بچوں میں سے ایک کی حالت زیادہ تشویش ناک بتائی جاتی ہے کرنٹ لگنے سے بچوں کے نازک اعضاء سمیت جسم کے مختلف حصے   بری طرح جھلس گئے ہیں ورثاء اوراہلیان  علاقہ کے مطابق واپڈا کی مبینہ نااہلی کی وجہ سے بجلی کے ہائی وولٹیج تار گھروں کے اوپر سے انتہائی قریب سے گزرتے ہیں۔ متعدد بار واپڈا افسران کو درخواست دیے جانے کے باوجود تاحال بجلی کے تاروں کو ہٹانے کے لیے عملی اقدامات نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے آئے روز کرنٹ لگنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-30/news-1672380887-5540.mp4

مزیدخبریں