ایک نیوز:نئے سال کی پہلی بری خبر،مہنگائی کے اس عالم میں وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹور سے عوام کو ملنے والی سبسڈی میں کمی کر دی، گھی 75، چینی 19 جبکہ آٹے پر رعائت ختم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے یکم جنوری سے سبسڈی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے،عوام کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے علاوہ جنرل سبسڈی بھی دی جائے گی۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سبسڈی علیحدہ دی جائے گی،عوام کو جنرل سبسڈی کم کر دی گئی ہے۔
بے نظیر انکم پروگرام کے بینیفیشری کیلئے سامان کی تعداد وہی رہے گی، بی آئی ایس پی کے تحت 40کلو آٹا، 5کلو چینی اور 5کلو گھی پرانی قیمت پر دیا جائے گا جبکہ 10کلو آٹا 400، چینی 70اور گھی 300روپے کلو ہوگا۔
جنرل سبسڈی میں عوام کو 3کلو چینی، 20 کلو آٹا اور 3 کلو گھی دیا جائے گا،چینی 75 سے بڑھا کر 89، دس کلو آٹا 400 سے 648 اور گھی 300 روپے سے بڑھا کر 375 روپے فی کلو کر دیا گیا ہے۔
جنرل سبسڈی میں چینی 14 روپے اور گھی 75 روپے مہنگا جبکہ آٹے پر سبسڈی ختم کر دی گئی ہے اور کسٹمر گھر سے ہی اپنا شناختی کارڈ نمبر 5566 پر بھیج سکتے ہیں اور میسج کے جواب میں ملنے والا او ٹی پی دکھا کر خریداری کی جا سکتی ہے۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام والا شناختی کارڈ بھیجنے پر او ٹی پی کے ساتھBISP لکھا ہوگا۔