فیصل آباد: صحافی کالونی کیلئے 189 کینال اراضی جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے نام منتقل

Dec 30, 2022 | 11:08 AM

ایک نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں کابینہ نے فیصل آباد میں 189 کینال جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے نام منتقل کرنے کے لئے 25 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری دی۔ 

یہ سرکاری زمین فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہاؤسنگ سکیم میں واقعہ ہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے لاہور میں صحافی کالونی فیز 2 کے لئے اراضی کی راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو منتقلی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ 

وزیر اعلی پنجاب نے مزید ہدایت کی کہ لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز 2 کے لئے مختص 700 کینال اراضی جلد از جلد پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو منتقل کی جائے۔ 

علاوہ ازیں پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم کے فیز3 اور پنجاب کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر بھی کالونیاں بنانے کے لئے ایگزمشن(Exemption) کی بنیاد پر زمین کے حصول کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

مزیدخبریں