شجاع آباد: ڈکیتیوں میں اضافہ، تاجروں کا پولیس کیخلاف احتجاج

Dec 30, 2022 | 11:04 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: شجاع آباد  میں پولیس تھانہ سٹی کی حدود میں آئے روز ڈکتیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث تاجر برادری کا پولیس کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق شجاع آباد  میں پولیس تھانہ سٹی کی حدود میں آئے روز ڈکتیاں ہونے لگیں پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام گزشتہ ہفتے میں 4 ڈکتیاں رونما ہوچکی ہیں  تاجران نے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا پولیس تھانہ سٹی شہریوں کے مال و جان کی تحفظ کرنے میں ناکام ہے۔ ایس ایچ او سٹی کا ہر شہری سے  ناروا سلوک ہے   اگر پولیس جرائم پر قابو نہ کر سکی تو  مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے سرکل ڈی ایس پی رمیز بخاری نے تاجران سے میٹنگ کی انہیں مکمل تحفظ کی یقین دہائی کرائی تاجر حضرات اپنی مارکیٹوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کروائے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔ 

مزیدخبریں