خاتون کاقرض کی واپسی سے بچنے کیلئے حادثے میں ہلاکت کا ڈرامہ

خاتون کاقرض کی واپسی سے بچنے کیلئے حادثے میں ہلاکت کا ڈرامہ
کیپشن: خاتون کاقرض کی واپسی سے بچنے کیلئے حادثے میں ہلاکت کا ڈرامہ

ایک نیوز: انڈونیشین خاتون نے قرض کی واپسی سے بچنے کیلئے اپنی موت کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل کروادی۔

تفصیلات کے مطابق قرض لے کر ادائیگی نہ کرنے والے افراد ہر معاشرے میں پائے جاتے ہیں جو قرض کی ادائیگی سے بچنے کیلئے نت نئے بہانے تراشتے ہیں مگر انڈونیشین خاتون نے اپنی ہی موت کا ڈرامہ رچالیا تاہم وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوسکیں۔

انڈونیشین میڈیا کا کہنا ہے کہ لیزا دیوی پرامیتا نامی خاتون نے 85 ہزار 722 روپے (364) بطور قرض لے رکھا تھا جس کی ادائیگی مقررہ اوقات میں کرنے سے قاصر رہیں جس پر رقم کے اصل مالکان نے لیزا سے اپنے پیسوں کا مطالبہ کیا۔

حق داروں کے مطالبے پر خاتون نے 20 نومبر تک کی مہلت حاصل کی مگر پھر بھی رقم کا بندوبست نہ کرسکیں اور قرض کنندہ سے 6 دسمبر تک کی توسیع مانگ لی۔

رپورٹ کے مطابق خاتون قرض کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کے باوجود رقم کا بندوبست نہ کرسکیں اور اپنے بیٹے سے اپنی سڑک حادثے میں ہلاکت کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کروائی، فیس بک پوسٹ میں کفن پوش لاش کی تصویر بھی شامل تھی۔

لین داروں کو اس معاملے پر شک ہوا تو انہوں نے واقعے کی تحقیق کی تو پتا چلا کہ قرض دہندہ خاتون نے ادائیگی سے بچنے کیلئے اپنی موت کی افواہ پھیلائی تھی۔

لیزا دیوی کا پول کھلا تو انہوں نے لین داروں کو دھوکا دینے کا اعتراف کیا تاہم خاتون نے قرض کی ادائیگی اب بھی نہیں کی اور وہ اب روپوش ہیں۔