ایک نیوز : رائل منٹ نے شاہ چارلس سوئم کی تصویر والے نئے سکوں کی تصویر جاری کر دی ہے ۔ یہ سکے جنوری 2023 سے رائج ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق اب برطانوی سکوں پر ملکہ الزبتھ کی بجائے 74 سالہ کنگ چارلس سوئم کی تصویر ہوگی اور نئے سال پر اس کی لانچنگ ہوگی۔ساؤتھ ویلز واقع برطانیہ کی سب سے پرانی کمپنی رائل منٹ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر تصاویر جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نئے سال 3 جنوری کی صبح 9 بجے اس کی لانچنگ ہوگی۔ سکہ کے ڈیزائن کی رونمائی کی جا چکی ہے جس میں سکّہ کے اس حصے پر کنگ چارلس سوئم کی تصویر لگائی گئی ہے جہاں پر کوئین ایلزبتھ دوئم کی تصویر ہوا کرتی تھی۔ رائل منٹ 3 جنوری 2023 سے نئے کنگ کی تصویر کے ساتھ میموریل سیٹ حاصل کرنے کا موقع دے رہا ہے۔
Here is the first look at the 5 coins in our 2023 Annual Sets! The sets mark the beginning of a new chapter in numismatic history as the first to feature the new portrait of His Majesty The King. Find out what we're celebrating: https://t.co/2N5mifUzFP
— The Royal Mint (@RoyalMintUK) December 29, 2022
Launching 3 Jan at 9am pic.twitter.com/lilZjZb67Y