ہیلی کاپٹر کا استعمال: گورنر کے پی نے اختلافی نوٹ کیساتھ دستخط کردیے

Dec 30, 2022 | 10:46 AM

ایک نیوز: ترجمان کے پی حکومت کی دھمکی کام کرگئی، گورنر نے آخر کار گھٹنے ٹیک دیے۔ خیبرپختونخوا کے گورنر غلام علی نے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق بل پر دستخط کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کا کہنا ہے کہ بل پر دستخط کر دیے ہیں لیکن اختلافی نوٹ بھی لکھا ہے، اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ یہ فنانس بل نہیں ہے۔

حاجی غلام علی نے لکھا کہ جو لوگ اس سے متاثر ہو رہے ہیں وہ عدالت جائیں گے تب ہی صحیح فیصلہ آئے گا۔

خیال رہے کہ صوبائی اسمبلی نے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق بل منظوری کے بعد گورنر کو دستخط کے لیے بھیجا تھا، گورنر کے پی نے دستخط کیے بغیر بل پر اعتراضات لگا کر واپس اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو بھیج دیا تھا۔

اسپیکر نے گورنر کو ان کے اختیارات کے حوالے سے بل پر اپنا نوٹ لکھ کر واپس بھیجا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ صوبائی اسمبلی سے منظور بل کے تحت 2008 سے ہیلی کاپٹر کے استعمال کو قانونی تحفظ دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں