کراچی: گیس دھماکا، گھر جل گیا، میاں بیوی 2 بچوں سمیت زخمی

کراچی: گیس دھماکا، گھر جل گیا، میاں بیوی 2 بچوں سمیت زخمی
کیپشن: Karachi: Gas explosion, house burnt down, husband and wife including 2 children injured(file photo)

ایک نیوز: کراچی میں گیس دھماکے کے نتیجہ میں گھر جل گیا جبکہ میاں بیوی 2 بچوں سمیت شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سٹی ڈسٹرکٹ کراچی فائر بریگیڈ سینٹر کے مطابق منظور کالونی سیکٹر ڈی میں انصاری مسجد کے قریب صبح سویرے گھر میں جمع ہونے والی گیس کے باعث دھماکے سے آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ سینٹر کے مطابق دھماکے کی اطلاع صبح 7 بجے ملی جس پر محمود آباد اور کورنگی انڈسٹریل ایریا سے 2 گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچیں تاہم اس وقت تک گھر کے 2 کمرے مکمل طور پر جل چکے تھے۔

دھماکے سے لگنے والی آگ کے باعث وہاں مقیم میاں بیوی اور 2 بچے جھلس گئے۔

40 سالہ فراز علی، ان کی 35 سالہ اہلیہ صباء، 12سالہ بچی ایان علی اور 1 بچے کو جھلسنے کے باعث ایمبولینسز کے ذریعے سول اسپتال کے برنس سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ کے مطابق آگ کو مزید پھیلنے سے روک کر آس پاس کے گھروں کو جلنے سے بچا لیا گیا ہے۔