ویڈیو: کراچی میں ڈاکوؤں نے حجامت کیلئے آنیوالوں کو لوٹ لیا

Dec 30, 2022 | 10:10 AM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: کراچی میں شہری عوامی مقامات اور  ہوٹلوں  کے بعد حجام کی دکان پر  بھی اسٹریٹ کرمنلز سے محفوظ نہ رہ سکے۔

گزشتہ روز بلدیہ ٹاؤن میں واقع حجام کی دکان میں ڈاکو گھس گئے جہاں انہوں نے دکان میں بیٹھے سب کے سب افراد کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا۔

 بلدیہ ٹاؤن میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آگئی جس میں 2 مسلح افراد کو اسلحہ کے زور پر دکان  میں موجود افراد کو لوٹ کر فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

  واضح رہے کہ اس سے قبل دو روز پہلے گلشن اقبال میں کلاشنکوف کے زور پر بیک وقت 20 افراد کو لوٹا گیا تھا۔

مزیدخبریں