رونالڈو کا لیجنڈری فٹبالر پیلے کو خراج عقیدت

رونالڈو کا لیجنڈری فٹبالر پیلے کو خراج عقیدت

 ایک نیوز: فٹبال کی دنیا کے بادشاہ کہلائے جانے والے برازیل کے لیجنڈری فٹبالر پیلے 82 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔

رپورٹ کےمطابق پیلے کے انتقال پر پوری دنیا میں موجود فٹبال کے مداح اداس ہیں وہیں اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے لیجنڈری کھلاڑی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

رونالڈو نےسوشل میڈیا پر اپنی اور پیلے کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئےلیجنڈری برازیلین فٹبالر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ رونالڈو نے لکھا کہ 'میں پیلے کے انتقال پر پورے برازیل اور خصوصی طور پر پیلے کے خاندان سے تعزیت کرتا ہوں، پیلے کی موت پر دنیائے فٹبال میں جو غم ہے اسے بیان کرنا مشکل ہے'۔ رونالڈو نے مزید کہا کہ' پیلے کو کبھی بھی بھلایا نہیں جاسکے گا اور ان کی یاد ہم میں سے ہر ایک فٹبال سے محبت کرنے والے میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔

فٹبال کے'کنگ' کی حیثیت سے مشہور پیلے کو نومبر کے آخر میں سانس کے انفیکشن اور بڑی آنت کے کینسر کی پیچیدگیوں کے باعث برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو کے البرٹ آئن اسٹائن اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئے۔