بھارتی وزیراعظم کی والدہ 100برس کی عمر میں چل بسیں

Dec 30, 2022 | 09:19 AM

ایک نیوز: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین مودی 99 برس کی عمر میں چل بسیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق ہیرابین مودی گجرات کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں گزشتہ رات ان کی طبیعت بگڑی، طبی عملے نے نریندر مودی کی والدہ کو بچانے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور لکھا کہ ماں کی ایک بات ہمیشہ یاد رہے گی کہ ذہانت سے کام لو اور زندگی پاکیزگی کے ساتھ گزارو۔

بھارتی وزیراعظم ٹوئٹر پر اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماں کی ایک بات ہمیشہ یاد  رہے گی کہ ذہانت سے کام لو اور  زندگی پاکیزگی کے ساتھ گزارو۔

  نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین مودی ان کے چھوٹے بھائی پنکج مودی کے ساتھ گاندھی نگر کے قریب رہائش پذیر تھیں۔

مزیدخبریں