ایک نیوز: فٹبال کی دنیا کے عظیم کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
رپورٹ کے مطابق لیجنڈری برازیلین فٹبالر پیلے کی بیٹی کِیلےنے پیلے کی موت کی تصدیق کی ہے۔برازیلین فٹبالر پیلے بیماری کی وجہ سے اسپتال پہنچے تو اُن کا مرض سنبھل نہ سکا اور 21 دسمبر کو ڈاکٹروں نے بتایا کہ پیلے کا کینسر پھر سے بڑھ چکا ہے اس لیے اُن کو زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہے لیکن ہسپتال داخلے کے ایک ہفتے بعد وہ وفات پا گئے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مرض بڑھنے کے باعث پیلے کے کے اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا جو اُن کی موت کا سبب بنا۔
پیلے نے 15 سال کی عمر میں کلب سے فٹبال کا آغاز کردیا تھا۔ پیلے پہلی بار سینٹوس کلب کی جانب سے کھیلے تھے۔ پیلے نے 21 سال فٹبال کی دنیاپر راج کیا اور فٹبال کیریئر میں 1363 میچز کھیلے۔ انہوں نے ان میچوں میں مجموعی طور پر ریکارڈ 1281 گول اسکور کیے۔پیلےنے اپنے کیریئر میں سب سے زیادہ ( 92) ہیٹ ٹرک کا ریکارڈبھی بنایا۔ پیلے نے 92 میچوں میں برازیل کی نمائندگی کی اور 77 گول کیے جبکہ پیلے واحد فٹبالر تھے جو تین مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز رکھتے تھے، پیلے 1958، 1962 اور 1970 میں ورلڈ کپ جیتنے والی برازیلین ٹیم کا حصہ رہے وہ 1977 میں ریٹائر ہوگئے۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نےپیلےکو 2000میں صدی کا بہترین کھلاڑی قرار دیاتھا۔ لیجنڈ فٹبالر آنتوں کےکینسر میں مبتلا تھے۔