بھارتی وکٹ کیپر ریشبھ پنت کی گاڑی کو خوفناک حادثہ، کرکٹر شدید زخمی

Dec 30, 2022 | 09:07 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:دہلی سے اتراکھنڈ میں واقع اپنے گھر لوٹتے وقت کرکٹر رشبھ پنت کی بی ایم ڈبلیو کو  حادثہ ، ریلنگ سے ٹکرا کر آگ لگ گئی ۔ پنت کھڑکی کا شیشہ توڑ کر  جلتی کار سے باہر نکلے۔  اسپتال داخل  کرادیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رشبھ پنت کی بی ایم ڈبلیو کار روڑکی کے نارسن بارڈر پر محمد پور جھال کے قریب موڑ پر حادثے کا شکار ہو گئی۔ فی الحال پنت کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ کچھ تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جن میں ان کی کمر پر کھرونچ کے نشانات دیکھے جا سکتے ہیں فی الحال ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
رپورٹ کے مطابق، رشبھ پنت  کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھر جارہے تھے اور صبح 5.30 کے قریب  ڈرائیو کرتے ہوئے ان کی آنکھ لگ گئی جس کے بعد  گاڑی ڈیوائڈر پر لگی ریلنگ سے ٹکرائی اور اس میں آگ لگ گئی۔ آس پاس کے دیہی علاقوں کے لوگوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور اس کے بعد انہیں  میکس اسپتال ڈیرہ دون میں داخل کرایا گیا۔ تاہم اس کے بعد انہیں بذریعہ ائیر ایمبولینس دہلی کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ ان کی گردن اور کمر جل گئی ہے جس کی ممکنہ طور پر پلاسٹک سرجری ہوگی جبکہ ان کے پاؤں میں بھی فریکچر ہوا ہے۔

 یادرہے پنت کو سری لنکا کے دورے کے لیے  بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا  جبکہ ان کے ساتھ  وراٹ کوہلی، روہت شرما، کے ایل راہل کا انتخاب بھی ٹی-20 ٹیم کے لئے نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم پنت ون ڈے سیریز کے لیے منتخب ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔
ا گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے انہیں بحالی کے لیے این سی اے بھیجا گیا تھا۔ سری لنکا کے خلاف ٹی-20 سیریز کا آغاز 3 جنوری سے ہو رہا ہے۔ ساتھ ہی ون ڈے سیریز 10 جنوری سے شروع ہوگی۔ ساتھ ہی بنگلہ دیش کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں پنت نے 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ بھارت نے ٹیسٹ سیریز 2-0 سے اپنے نام کی تھی۔

مزیدخبریں