برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلےچل بسے 

Dec 30, 2022 | 00:33 AM

ایک نیوز :برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے 82 سال کی عمر میں چل بسے۔
 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیلے کی بیٹی کِیلے نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے، لیجنڈ فٹبالر بڑی آنت کےکینسر میں مبتلا تھے۔
 دنیا کے عظیم ترین فٹبالر سمجھے جانے والے پیلے تاریخ کے واحد کھلاڑی ہیں جو تین ورلڈ کپ 1958، 1962 اور 1970 جیت چکے ہیں، 1977 میں ریٹائر ہونے والے پیلے حالیہ کچھ عرصے سے صحت کے مسائل سے دوچار تھے۔
فٹبال کےکنگ کی حیثیت سے مشہور پیلے کو نومبر کے آخر میں سانس کے انفیکشن اور بڑی آنت کے کینسر کی پیچیدگیوں کے باعث سےبرازیل کے شہر ساؤ پاؤلو کے البرٹ آئن اسٹائن اسپتال میں  داخل کرایا گیا تھا۔

مزیدخبریں