ویب ڈیسک: بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر چائنیز میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن نے سیٹیلائٹ کارخ پاکستان کی ساحلی پٹی پرکردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سیٹیلائٹ کا رخ محکمہ موسمیات پاکستان کی درخواست پرتبدیل کیاگیا۔
محکمہ موسمیات نے بتایاکہ ہر ایک منٹ بعد سائیکلون کی سیٹیلائٹ ویڈیوز شیئرکی جارہی ہے اور سیٹیلائٹ سے سمندری طوفان کے ممکنہ اثرات کی فوری پیشگوئی ممکن ہے۔
خیال رہے کہ 48 سال بعد اگست کے مہینے میں بحیرہ عرب میں سمندری طوفان تشکیل پاگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کا نام اسنیٰ رکھا گیا ہے، سمندری طوفان سے کراچی میں 60 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔