ایک نیوز:گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی باہر آنے کیلئے این آر او چاہتے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق ایک نیوز کےپروگرام(جواب دو) میں دوران گفتگو گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہاپنجاب حکومت کا عوام کو ریلیف اچھی بات،لیکن لانگ ٹرم منصوبےدینے چاہئیں، پی پی پی کے منشور میں 300یونٹ تک مفت بجلی کا وعدہ تھا،پارٹی کیلئے100عہدے قربان، پارٹی جب کہےگورنر شپ چھوڑ دوں گا۔
انہوں نے کہا جے یو آئی اور پی ٹی آئی میں غیر فطری اتحاد بننے جارہا ہے،دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کے حوالے سے پریشان ہیں،مولانا نے کتابیں کھول لی ہیں کہ اب یہودیوں کو کیسے مسلمان کہوں،پی ٹی آئی والے پریشان ہیں کہ اب ان کو حضرت مولانافضل الرحمان کیسے کہیں،صدر مملکت آصف زرداری مولانا فضل الرحمان سے ذاتی حیثیت میں ملنے گئے تھے، حکومت جب آئینی ترمیم سے متعلق جب مشاورت کرے گی رائے دیں گے ، اگر حکومت کے پاس قانون سازی کیلئے نمبر سازی پوری ہے تو وہ لاسکتے ہیں ۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا میں نے گورنر بننے کے بعد کے پی حکومت کو صوبے کے مسائل کے حل کیلئے پیشکش کی تھی،میں نے جب جواب دینا شروع کیاتو انہوں نے فون کرانے شروع کردیئے،جب میرے باپ کے بارے میں بات کرینگے تو ان کے باپ پر بات ہوگی،پھر وزیراعلیٰ کے پی نے اپنے وزراء کو میرے حوالے سے بات کرنے کا کہہ دیا،میں نے ان کے وزراء کیلئے عام معافی کا طے کرلیا،یہ پہلے بھی جلسہ نہیں کرنا چاہتے تھے،اب بھی نہیں کرینگے،میں نے پہلے کہہ دیا تھا کے پی میں نوکریاں بیچی جارہی ہیں،کلاس فور کی نوکریاں بیچی جارہی ہیں،نوکریوں کے نرخنامے لگے ہوئے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا علیمہ خان نے کلیر کردیا ہے کہ یہ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی باہر نہ آئے،بانی پی ٹی آئی باہر آنے کیلئے این آر او چاہتے ہیں،جس نے کرپشن کی بات کی اس کو کاعہدوں سے ہٹا دیا گیا، جب بانی پی ٹی آئی کو بتادیا گیا کہ کرپشن ہورہی ہے تو کہا گیا پریس کانفرنس کرو،بانی پی ٹی آئی نے کہا کرپشن کی تحقیق کیلئے کمیٹیاں بناؤتوچوروں کی کمیٹیاں بنادی گئیں،وزیراعلیٰ علی ا مین گنڈا پورنےکہا جو میرے ساتھ وفادار ہے دستخط کرو،جس نے دستخط نہیں کئے ان کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا، خیبر پختونخوا میں تاریخ کی بدترین کرپشن ہورہی ہے،ان کا صرف ون پوائنٹ ایجنڈا کرپشن ہے۔