وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری کردیا  

وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری کردیا  
کیپشن: The Ministry of Finance has released the monthly economic outlook

ایک نیوز: وزارت خزانہ  کی جانب سے ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری کردیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات میں اضافہ ریکارڈ ہوا، ایف بی آر محصولات، نان ٹیکس آمدنی، مالی ذخائر اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے، مہنگائی میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔  

رپورٹ کےمطابق رواں مالی سال جولائی میں ترسیلات 47.6 فیصد اضافے سے 3 ارب ڈالر رہیں،  جولائی 2024 میں برآمدات 12.9 فیصد اضافے سے 2.4 ارب ڈالر کی رہیں،  رواں مالی سال درآمدات 16.3 فیصد اضافے سے 4.8 ارب ڈالر کی رہیں ، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 63.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،  کل بیرونی سرمایہ کاری میں 189.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 23 اگست 2024 تک مالی ذخائر 14.77 ارب ڈالر کے رہے۔   

گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 13.17 ارب ڈالر کے مالی ذخائر تھے، جولائی 2024 میں ایف بی آر محصولات میں 22.7 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال نان ٹیکس آمدنی میں 78.3 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال مالی خسارے میں 10.5 فیصد کا اضافہ ہوا، جولائی 2024 میں مہنگائی کی شرح 11.1 فیصد ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال جولائی میں مہنگائی کی شرح 28.3 فیصد تھی۔