بی آر ٹی منصوبے نے صوبے کو مزید ڈھائی ارب روپے سے زائد کا ٹیکہ لگا دیا 

Aug 30, 2024 | 15:34 PM

ایک نیوز: بی آرٹی منصوبہ کے ڈیزائن میں باربارتبدیلی کامعاملہ ، بی آر ٹی منصوبے نے صوبے کو مزید ڈھائی ارب روپے سے زائد کا ٹیکہ لگا دیا ، بی آر ٹی کی تعمیر کے تنازعے پر کنٹریکٹرز اور پی ڈی اے کے درمیان معاملات طے پاگئے ۔ 

حکومتی ذرائع   کے مطابق بین الاقوامی ثالثی کمیشن نے بی آر ٹی کے معاملے پر کورٹ کے باہر تنازعہ کو ختم کردیا ، کنٹریکٹرز نے پی ڈی اے کیخلاف 152 ارب 19 کروڑ کا دعویٰ دائر کیا تھا،کورٹ کے باہر معاملہ طے ہونے پر پی ڈی اے 2 ارب 60 کروڑ کی ادائیگی کرےگا،ذرائع کا کہنا ہے پی ڈی اے اور کنٹریکٹرز کے مابین تصفیہ کی حتمی منظوری کابینہ نے بھی دے دی، معاملات طے ہونے پر کنٹریکٹرز فرانس میں قائم ثالثی کمیشن سے اپنا کیس واپس لیں گے ۔  

حکومتی ذرائع  کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے  کہ تصفیہ کے بعد نیب بی آر ٹی کیخلاف 60 دنوں کے اندر تمام کیسز ختم کرےگا، کنٹریکٹرزنے ڈیزائن میں تبدیلی کے باعث اضافی رقم کے لئے انٹرنیشنل کورٹس آف جسٹس سے رجوع کیاتھا،انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں کیس لڑنے پر بھی  اڑھائی ارب سے زیادہ خرچہ آتا تھا، کیس ہارنے کی صورت میں کنٹریکٹرز دعویٰ کرسکتے تھے۔   

مزیدخبریں