ایک نیوز:وفاقی حکومت نے رواں سال جون تک ملکی اور غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات جاری کر دیں،وزرات خزانہ کی طرف سے ملکی اور غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش گئیں۔
تفصیلات کےمطابق رواں سال جون تک ملکی قرضہ 71 ہزار ارب تھا ،ملکی مجموعی قرضے کا 66 فیصد ملکی اور 34 فیصد غیر ملکی قرضوں پر مشتمل ہے،رواں سال جون میں پاکستان پر 47 ہزار ارب سے زائد ملکی اور 24ارب سے زائد غیر ملکی قرضہ ہے ،ملکی قرضہ حکومتی سیکیورٹی کے اجراء جبکہ بیرونی قرضہ ترقیاتی شراکت داروں اور کمرشل اداروں سے حاصل کیا جا رہا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے آئندہ 2024 سے 2040 تک قرض ادائیگی کا شیڈول پیش کر دیاگیا ۔
رواں سال 2024 میں 18 ہزار 7 سو ارب 2025 میں 8 ہزار 7 سو ارب قرضہ کی ادائیگی کی جائے گی، 2026 میں 7 ہزار 6 سو اور 2027 میں 4 ہزار 3 سو ارب قرض کی ادائیگی کی جائے گی ،2028 میں 6 ہزار اور 2029 میں 8ہزار 4 سو ارب سرکاری قرض ادائیگی کی جائے گی، 2030 میں 2 ہزار 4 سو، 2031 میں 2 ہزار 6 سو جبکہ 2032 میں 1 ہزار ارب سے زائد سرکاری قرض کی ادائیگی شیڈول ہے۔