رونالڈو کا روایتی سعودی رقص ،ویڈیو وائرل

Aug 30, 2023 | 23:56 PM

ایک نیوز :سعودی عرب میں میچ کے دوران معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے روایتی سعودی انداز میں ناچ  کر مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا۔
منگل کے روز کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پروفیشنل لیگ کے مقابلے دوران الشباب کلب کے خلاف گول کرنے پراسٹیڈیم میں موجود شائقین کی جانب رُخ کیا اور اپنے ہاتھوں کو اونچا کرکے سعودی عرب کا معروف رقص ’العرضہ‘ رقص کیا جومملکت کا سب سے زیادہ مشہور روایتی رقص ہے۔


اس رقص کو 2015 میں یونیسکو کے غیرمحسوس ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا اور یہ صرف خاص مواقع پر پیش کیا جاتا ہے۔جیسے کہ عالمی رہنماؤں کے سرکاری دورے، سرکاری تعطیلات اور ثقافتی تہوار شامل ہیں۔
رونالڈو متعدد مواقع پر سعودی ثقافت سے اپنی محبت کا مظاہرہ کرتے رہتے ہیں۔

مزیدخبریں