ایشیا کپ2023 : آئمہ بیگ کی پرفارمنس پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

Aug 30, 2023 | 22:19 PM

ایک نیوز :ایشیا کپ 2023 کا باضابطہ آغاز ہو گیا، شاندار افتتاحی تقریب میں آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تریشالا گرونگ نے پرفارم کیا ،جس پر  سوشل میڈیا طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں۔
ایشیا کپ کی افتتاحی تقریب میں آئمہ بیگ اور تریشالا گورنگ دونوں نے پرفارم کیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں گلوکاراؤں کی کارکردگی پر دلچسپ تبصرے سامنے آئے ہیں۔ایک خاتون صارف نے لکھا کہ ’نیپال والوں، آئمہ بیگ کو لے جانا، اپنی والی کو چھوڑجانا۔

ایک صارف نے تریشالا کی پرفارمنس کو آئمہ بیگ کی پرفارمنس سے بہتر قرار دیا۔ایک صارف پاکستانی گلوکاراہ کی کارکردگی سے خاصا ناخوش دیکھائی دے رہے ہیں۔ایک صارف نے پاکستانی گلوکارہ کو زیب تن کئے گئے لباس پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ایک صارف نے تو آئمہ بیگ کے لباس کو ”آمرس“ کینڈی سے مشابہت دی۔
ایک صارف نے ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں آئمہ بیگ کی پرفارمنس کے دوران پاکستانی کرکٹرکی کیفیت بتائی گئی ہے۔ایک صارف کے مطابق دونوں گلوکاراؤں کی کسی صورت ضرورت نہیں تھی۔خیال رہے کہ ایشیا کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

مزیدخبریں