کینیڈا میں  طلبہ کا سرکاری قرضوں پر سُود معاف

Aug 30, 2023 | 21:19 PM

ایک نیوز : کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے طلبہ کا سرکاری قرضوں پر سُود معاف کر دیا۔

کینیڈین وزیرِ اعظم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کینیڈا اسٹوڈنٹس اینڈ ایپرنٹس لونز‘ پر سُود مستقل ختم کر دیا گیا ہے۔  ہم چھٹیوں کے بعد طلبہ کی تعلیمی اداروں میں واپسی پر ان کی کامیابی میں تعاون کرتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ 75 فیصد کینیڈین طالب علم حکومتی قرضوں پر انحصار کرتے ہیں اور باقی پرائیویٹ بینکوں سے قرضے لیتے ہیں۔ 

17 لاکھ طالبِ علم حکومت کے مقروض ہیں، جن پر اوسطاً 26 ہزار ڈالر کا قرضہ ہے۔ تاہم میڈیکل اور اس سے وابستہ شعبوں کے طالبِ علم اس رقم سے زائد مقروض ہیں اور ان قرضوں پر سُود کی شرح کم از کم ڈھائی فیصد ہے۔ 

طلبہ کو تعلیم مکمل کرنے کے چھ ماہ بعد یا نوکری ملنے پر چھوٹی چھوٹی قسطوں میں سرکاری قرض واپس کرنا ہوتا ہے۔

مزیدخبریں