ایک نیوز : کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے طلبہ کا سرکاری قرضوں پر سُود معاف کر دیا۔
We’ve permanently eliminated interest on Canada Student Loans and Canada Apprentice Loans. And as young people head back to campus in the days and weeks to come, we’ll keep working to make sure they have the support they need to succeed.
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) August 29, 2023
کینیڈین وزیرِ اعظم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کینیڈا اسٹوڈنٹس اینڈ ایپرنٹس لونز‘ پر سُود مستقل ختم کر دیا گیا ہے۔ ہم چھٹیوں کے بعد طلبہ کی تعلیمی اداروں میں واپسی پر ان کی کامیابی میں تعاون کرتے رہیں گے۔
یاد رہے کہ 75 فیصد کینیڈین طالب علم حکومتی قرضوں پر انحصار کرتے ہیں اور باقی پرائیویٹ بینکوں سے قرضے لیتے ہیں۔
17 لاکھ طالبِ علم حکومت کے مقروض ہیں، جن پر اوسطاً 26 ہزار ڈالر کا قرضہ ہے۔ تاہم میڈیکل اور اس سے وابستہ شعبوں کے طالبِ علم اس رقم سے زائد مقروض ہیں اور ان قرضوں پر سُود کی شرح کم از کم ڈھائی فیصد ہے۔
طلبہ کو تعلیم مکمل کرنے کے چھ ماہ بعد یا نوکری ملنے پر چھوٹی چھوٹی قسطوں میں سرکاری قرض واپس کرنا ہوتا ہے۔