یوکرین کا روس کے ائیر پورٹ پر ڈرون حملہ، 2 فوجی جہاز تباہ

یوکرین کا روس کے ائیر پورٹ پر ڈرون حملہ، 2 فوجی جہاز تباہ
کیپشن: Ukraine's drone attack on Russian airport, 2 military aircraft destroyed

 ایک نیوز :یوکرین  نے روس کے ائیر پورٹ پر ڈرون حملہ کرتے ہوئے  2 فوجی ٹرانسپورٹ جہاز تباہ  کردیے۔

 بی بی سی  کے مطابق ڈرون حملہ روس کے شمال مغربی شہر  پسکوف کے ائیر پورٹ پر کیا گیا جس کے نتیجے میں الیوشن  76فوجی ٹرانسپورٹ جہازوں  میں آگ لگ گئی لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کی  تصدیق مقامی گورنر کی جانب سے بھی کردی گئی ہے   اور کہا گیا ہے کہ روسی فوج نے بھی ڈرون حملے کا جواب دیا ہے۔

  بی بی سی کے مطابق ڈرون حملے کے بعد ماسکو کے  ونوکووا  ہوائی اڈے پر فضائی حدود بھی بند کردی گئی  تاہم یوکرین کی جانب سے فی الحال ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

دوسری جانب رسی فوج کا کہنا ہے کہ انھوں نے کارروائی کرتے ہوئے بحیرہ اسود میں یوکرین کی 4 تیز رفتار کشتیوں کو تباہ کر دیا جس میں مجموعی طور پر  50 فوجی سوار تھے مزید برآں ملک کے جنوبی اور وسطی علاقے میں بھی ڈرون حملوں کو مار گرایا ہے۔

واضح رہے گزشتہ چند ہفتوں سے روس میں ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے 3 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق بھی کی جاچکی ہے۔