نیپالی کھلاڑی ملتانی سوہن حلوے کے دلدادہ نکلے

Aug 30, 2023 | 21:02 PM

ایک نیوز : پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف نے نیپال کے کھلاڑی پرتیش کو ملتانی حلوہ پیش کیا، جو نیپالی کھلاڑی کو بہت پسند آیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف نےنیپالی کھلاڑی کو سوہن حلوہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ  ملتانی حلوہ اس شہر کی خاص سوغات ہے، نیپالی کھلاڑی پرتیش نے کہا کہ ملتانی حلوہ واقعی بہت مزے کا ہے اس کا الگ ہی ذائقہ ہے۔کبھی موقع ملا تو نیپال کے کھانے آپ کو کھلائیں گے۔

نیپالی کھلاڑی نے حلوے کے مزے لیتے لیتے راز کی بات پوچھی کہ ٹاس جیت کر کیا کریں گے۔اس پر فہیم اشرف نے جواب دیا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کریں گے، پاکستانی آل رائونڈر نے کہا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کا میرا اندازہ ہے معلوم نہیں کپتان کیا کریں گے۔

مزیدخبریں