ایک نیوز : پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف نے نیپال کے کھلاڑی پرتیش کو ملتانی حلوہ پیش کیا، جو نیپالی کھلاڑی کو بہت پسند آیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف نےنیپالی کھلاڑی کو سوہن حلوہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملتانی حلوہ اس شہر کی خاص سوغات ہے، نیپالی کھلاڑی پرتیش نے کہا کہ ملتانی حلوہ واقعی بہت مزے کا ہے اس کا الگ ہی ذائقہ ہے۔کبھی موقع ملا تو نیپال کے کھانے آپ کو کھلائیں گے۔
A sweet treat for our guests from Nepal ????????????@iFaheemAshraf introduces Pratis GC to Multan's famous ???????????????????? ????????????????????@ACCMedia1 #AsiaCup2023 pic.twitter.com/cqys87JQJz
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 29, 2023
نیپالی کھلاڑی نے حلوے کے مزے لیتے لیتے راز کی بات پوچھی کہ ٹاس جیت کر کیا کریں گے۔اس پر فہیم اشرف نے جواب دیا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کریں گے، پاکستانی آل رائونڈر نے کہا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کا میرا اندازہ ہے معلوم نہیں کپتان کیا کریں گے۔