امریکا: سمندری طوفان ’ایڈالیا‘ فلوریڈا سے ٹکرا گیا،ایمرجنسی نافذ

Aug 30, 2023 | 20:51 PM

 ایک نیوز :سمندری طوفان ’ایڈالیا‘ امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرا گیا، 3 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی رپورٹ کے مطابق طوفان 125 میل فی گھنٹہ رفتار کی ہواؤں کے ساتھ مغربی ساحلوں سے ٹکرایا۔طوفان کے زیر اثر علاقوں میں موسلا دھار بارشیں جاری ہیں، جس کے باعث ساحلی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

 ساحلی علاقوں سے لوگ انخلا کر رہے ہیں، 2 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔فلوریڈا کے متاثرہ علاقوں میں اسکولز بند کردیے گئے ہیں، ٹامپا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں معطل ہوچکی ہیں۔طوفان کے باعث فلوریڈا، جارجیا اور جنوبی کیرولائنا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں