ڈاکوؤں کے بعد کراچی میں اب صرف جانوروں کا راج 

ڈاکوؤں کے بعد کراچی میں اب صرف جانوروں کا راج 
کیپشن: After robbers, only animals rule in Karachi

ایک نیوز :ڈاکوؤں کے بعد کراچی میں اب صرف جانوروں کا راج،شیرکے بعد شہرقائد کی شاہراہوں بندر بھی نکل آیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-30/news-1693403631-8078.mp4

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں جانوربھی غیرمحفوظ،گزشتہ روز شاہراہ پر شیر آنے کے بعد اب بندر بھی درخت پرکودتارہا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

سینئر ڈائریکٹر  زو سفاری اینڈ ری کری ایشن اقبال نواز کاکہنا ہے کہ ہمارے چڑیا گھر میں بندر پورے ہیں ۔کوئی بھی جانور یہاں سے باہر نہیں گیا ۔اگر یہ درخت پر بندر کی ویڈیو چڑیا گھر کی ہے تو ہم چیک کرینگے  ۔باہر سے اگر کوئی بندر درخت پر آگیا ہو تو وہ الگ بات ہے  ۔

دوسری جانب ڈائریکٹر چڑیاگھر کاکہنا ہے کہ شہرقائد میں درخت پرموجود بندر چڑیا گھر کا نہیں ہے۔وہ کہیں باہر سے خوراک کی تلاش میں چڑیا گھر پہنچ گیا۔بہت سے نیوز چینلز بنا تصدیق کے بے بنیاس خبر چلا رہے ہیں۔