پاکستان میں بھی قرآن مجید خریدنے کیلئے شناختی کارڈ کی شرط لازمی قرار

 قرآن مجید اور سپارے خریدنے کیلئے شناختی کارڈ کی شرط لازمی قرار
کیپشن: قرآن مجید اور سپارے خریدنے کیلئے شناختی کارڈ کی شرط لازمی قرار

ایک نیوز :مملکت خدادا دمیں قرآن مجید اور سپارے خریدنے کیلئے شناختی کارڈ کی شرط لازمی قرار دے دی گئی، بک شاپس مالکان کو ریکارڈ رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
تفصیلات کےمطابق جڑانوالہ جیسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کیلئے تحصیل انتظامیہ و پولیس نے تمام بک شاپس مالکان کو ہدایت جاری کی ہے کہ حکومت کی جانب سے منظور و جاری کردہ قرآن پاک اور سپاروں کی فروخت کی جائے۔
تحصیل انتظامیہ و پولیس کی جانب سے بک شاپس مالکان سختی کو سے ہدایات کی گئی، قرآن مجید و سپاروں کے خریداروں سے قومی شناختی کارڈ کی کاپی لازمی لی جائےاور قرآن پاک و سپارے خریدنے کیلئے والے ہر شخص کا ریکارڈ بھی مرتب کیاجائے۔
خریدار سے اس کا نام پتہ اور ایڈریس موبائل فون نوٹ کرنے کے بعد قرآن پاک اور سپارے دئیے جائیں۔تحصیل انتظامیہ و پولیس نے کہا ہےکہ دکاندار حضرات شناختی کارڈ کی شرط والے بینرز اور کتبے نمایاں جہگوں پر آویزاں کریں ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں مذکورہ دکاندار کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔