ایک نیوز:ڈالرکی اونچی اڑان کے باعث سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے۔ایک ہی دن میں فی تولہ ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا۔
کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں امریکی کرنسی ڈالرکی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچنے کے بعد فی تولہ سونا 2900 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 36 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2486 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 2 ہزار 675 روپے ہوگئی ۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 21 ڈالر کے اضافے سے 1938 ڈالر کا ہوگیا ۔