ون ڈے میں  زیادہ سنچریاں،بابراعظم نے ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ د یا

ایشیاکپ میں بابراعظم کی سنچری،افتخاراحمدنےہاف سنچری بنالی
کیپشن: Babar Azam's century, Iftikhar Ahmed's half century in Asia Cup

ایک نیوز :ایشیا کپ میں نیپال کیخلاف میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ون ڈے میں سب سے کم اننگز میں سب سے زیادہ سنچریاں بنا کر ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

نیپال کیخلاف میچ میں کپتان بابراعظم نے 109گیندوں پر کیرئیر کی 19ویں سنچری مکمل کی۔بابراعظم  پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 20 سنچریوں سے ایک سنچری پیچھے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے آغاز پر میزبان پاکستان اپنا پہلا میچ ملتان سٹیڈیم میں نیپال کیخلاف کھیل رہا ہے۔