آرمی چیف کافائرنگ رینج جہلم کادورہ، جوانوں کے جذبے کی تعریف

Aug 30, 2023 | 16:36 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے فائرنگ رینج جہلم کا دورہ کیا اور جوانوں کے جذبے کی تعریف کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر 4 کور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے آرمی چیف کا استقبال کیا,آرمی چیف نے فیلڈ فائر اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا،سپہ سالارکو مشق کے لیے طے شدہ تربیتی مقاصد کے بارے میں بریفنگ دی گئی,آرمی چیف نے مختلف آپریشنل مشقوں کو انجام دینے میں فضائیہ، آرمی ایوی ایشن اور زمینی دستوں کی طرف سے ظاہر کردہ ہم آہنگی کو سراہا.

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےفوجیوں کی جنگی مہارت اور جارحانہ جذبے کی تعریف کی،آرمی چیف  نے فوجیوں کے بلند حوصلے اور جنگی صلاحیتوں کو بھی سراہا،فارمیشن کی چیلنجنگ ماحول میں آپریشنل تیاریوں سےبھی آگاہ کیاگیا۔

مزیدخبریں