ایک نیوز: کوٹ عبدالمالک میں دیرینہ دشمنی پر ملزمان نےفائرنگ دو خواتین سمیت تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، قتل ہونے والوں میں باپ اور دو بیٹیاں شامل ملزمان صلح کے بہانے گھر میں داخل ہوئےتھیں۔
رپورٹ کے مطابق فیروزوالہ ، کوٹ عبدالمالک تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ شرقپور خورد دیرینہ دشمنی پر نامعلوم افراد نے اکرم نامی شخص کے گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے اکرم اور اس کی دو بیٹیاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں اکرم ، فاطمہ اور عظمی شامل ہے ،گولیوں کی تھرتھراہٹ سے علاقہ گونج اٹھا جس سے شہریوں میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا۔
ملزمان موٹر سائیکل پر آئے اور ہوائی فائرنگ کرتے فرار ہوگے شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی تو تھانہ فیکٹری ایریا ایس ایچ او عامر محبوب بھاری نفری اور فرانزک ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر پولیس نے ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق مقتولین کا ملزمان کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا تھا ملزمان صلح کے بھانے گھر میں داخل ہوئے اور اندھا دہند فائرنگ کرکے دو خواتین سمیت تین افراد کو قتل کر کے فرار ھو گئے