ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر مقدمے میں 16 اگست کے جوڈیشل ریمانڈ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق 15 اگست کو ایف آئی اے نے عدالت سے چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی اجازت لی، ایف آئی اے نے دوران تفتیش چیئرمین پی ٹی آئی کو کیس میں ملوث پایا، 16 اگست کو ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
عدالت نے 16 اگست کو ایف آئی اے کی چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی، چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم موجودگی کے باعث جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی کا چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ 16 اگست کو منظور ہوا۔
ایف آئی اے کو چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ نہ ملنے پر قانونی تحفظات ہیں۔ اس دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء نے عدالت سے تفصیلات ہی حاصل نہیں کیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے آج جیل میں بیرسٹر سلمان صفدر سے الگ ملاقات کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے 6 وکلاء آج جیل میں گئے، چئیرمین پی ٹی آئی کے وکلاء نے آج دوران سماعت جوڈیشل ریمانڈ کا معاملہ اٹھایا، چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں سلمان صفدر کو لیڈ کونسل مقرر کر دیا۔