ایک نیوز: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ظاہر شاہ کو تمام عہدوں سے معطل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صدر پی ایچ ایف نے آئین کے آرٹیکل 10.5 کے تحت ظاہر شاہ کو معطل کیا ہے۔ پی ایچ ایف کی جانب سے ظاہر شاہ کی معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ظاہر شاہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام عہدوں سے فوری طور پر معطل کر دیئے گئے ہیں۔
ظاہر شاہ کوکے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن سمیت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام عہدوں سے فوری طور پر معطل کیا گیا ہے۔