چینی بحران شدت اختیار کرگیا، قیمت 170 روپے کلو، مزید اضافے کا بھی خدشہ

Aug 30, 2023 | 14:29 PM

ایک نیوز: ملک میں چینی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ فی کلو چینی کی قیمت 170 روپے سے تجاوز کرجانے کے بعد سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ عوام بلبلا اٹھے۔ ہول سیلر کہتے ہیں مل مالکان نے ملک کی چینی اسمگل کر دی۔ قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی نئی لہر جاری ہے۔ ایک دن میں چینی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ ہوگیا۔ چند مہینوں میں چینی 135 سے 170 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی۔

چینی کی قیمت بڑھنے پر عوام بھی بلبلا اٹھے۔ ان کا کہنا ہے کہ مافیا ان کا خون نچوڑ رہے ہیں۔ دوسری جانب ہول سیلر کہتے ہیں کہ شوگر مافیا نے ملکی چینی اسمگل کر ڈالی ہے جس کا نتیجہ عوام بھگت رہے ہیں۔

بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ملک میں آنے والا مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مزیدخبریں