نائجیریا:ہم جنس پرستوں کی شادی کا جشن منانے والے 200 افراد گرفتار

Aug 30, 2023 | 14:16 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: نائجیریا میں پولیس نے ہم جنس پرستوں کی شادی کا جشن منانے والے کم از کم 67 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مغربی افریقی ملک میں ہم جنس پرستی کو کبھی برداشت نہیں کیا جائے گا، ابتدائی طور پر 200 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا،بنیادی تحقیقات کے بعد ان میں سے 67 کو حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس کے ترجمان برائٹ ایڈافی کا کہنا ہےکہ مشتبہ افراد کو جنوبی ڈیلٹا ریاست کے ایکپن قصبے سے  رات تقریبا 2 بجے ایک تقریب کے دوران گرفتارکیا گیا جو ان میں سے دو کی شادی کی تقریب تھی۔

نائجیریا کے سابق صدرگڈلک جوناتھن کے دور حکومت میں ہم جنس پرستوں کی شادی پر پابندی اور ہم جنس پرستوں کے ساتھ ’تعلقات‘ پر پابندی عائد کرنے کے قانون پر بین الاقوامی سطح پر شدید احتجاج کیا گیا تھا تاہم قدامت پسند ملک میں بہت سے لوگ اس قانون کی حمایت بھی کرتے ہیں۔

مزیدخبریں