ایشیا کپ کا افتتاحی میچ :پاکستان نے نیپال کو بڑے مارجن سے شکست دیدی

Aug 30, 2023 | 21:00 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان نے نیپال کو ایشیا کپ کے پہلے میچ میں 238 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔۔

تفصیلات کےمطابق   پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 342رنز بنائے ۔جواب میں نیپال کی پوری ٹیم 104رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔

اوپنر فخر زمان 14 رنز بناکر پویلین لوٹے جب کہ امام الحق 5 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔ جس کے بعد بابر اعظم اور رضوان نے ٹیم کو سہارا دیا لیکن محمد رضوان بھی 44 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔  بابر اعظم نے 151اور افتخار احمد نے 109رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔

نیپال کی جانب سے سومپل کامی نے 2 کھلاڑیوں کو  آؤٹ کیا جب کہ کرن اور سندیپ لمیچا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی بولرز نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ شاداب خان نے چارکھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

پاکستان   15 برس بعد پہلی بار پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ کا افتتاحی میچ  ملتان اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلاگیا۔ ایشیا کپ کے پہلے میچ کیلئے پاکستان نے نیپال کیخلاف پلیئنگ الیون کا اعلان گزشتہ شب کیا، ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔سعود شکیل ، وسیم جونیئر اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کی جگہ افتخار احمد، حارث رؤف اور نسیم شاہ کو کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

افتتاحی میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم، شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا،افتخار احمد، محمد رضوان،محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت پوڈیل نے کہا کہ ہم پہلی مرتبہ ایشیا کپ کھیل رہےہیں، وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے۔

مزیدخبریں